Pakistan, West Indies T20 Series Schedule Changed, Once Again

پاکستان ، ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز کے شیڈول میں معمولی تبدیلی

لاہور : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کراچی میں ہونے والی تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے ۔اتوار کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرنے کے ساتھ ساتھ تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے تمام میچ کراچی میں منعقد کرانے کا اعلان کیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ سیریز کے تینوں میچ کراچی میں یکم، 2 اور 4 اپریل کو کھیلے جائیں گے تاہم حکومت سندھ نے 4 اپریل کو سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ سے تاریخ میں ردوبدل کی درخواست کی تھی۔
پی سی بی نے سندھ حکومت کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے ویسٹ انڈین بورڈ کی رضامندی سے سیریز کے شیڈول میں معمولی ردوبدل کردیا ہے اور اب سیریز کا تیسرا میچ 3اپریل کو کھیلا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 13 مارچ 2018

Share On Whatsapp