عمران خان پر جوتا پھینکنے کی شدید مذمت،سیاسی رہنمائوں پر جوتا پھینکے جانے کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر حکمت عملی بنانی چاہیئے،وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ : وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے سیاسی رہنمائوں پر جوتا پھینکے جانے کی سرگرمیوں کے کنٹرول کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر حکمت عملی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے گجرات میں ایک جلسے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پر جوتا پھینکنے کی شدید مذمت کی ہے جو عمران خان کی بجائے ان کے ساتھ کھڑے علیم خان کو جا لگا تھا۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاستدان نے اس طرح کی مذموم سرگرمی کی توثیق نہیں کی،ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔؂

تاریخ اشاعت : منگل 13 مارچ 2018

Share On Whatsapp