پاکستانی سیاست میں جوتا کلچر، عائشہ گلا لئی بھی میدان میں نکل آئیں

, ابھی عوام آپ کوجوتے ماررہے ہیں ،اس وقت سے ڈریں جب غریب عوام آپ کے محلات پرقبضہ کریں گے،عائشہ گلا لئی

اسلام آباد : : پاکستانی سیاست میں جوتا کلچرعروج پر، عائشہ گلا لئی بھی میدان میں نکل آئیں۔عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ ابھی عوام آپ کوجوتے ماررہے ہیں ،اس وقت سے ڈریں جب غریب عوام آپ کے محلات پرقبضہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کلچر میں آجکل جوتا باری کا جو رواج چل نکلا ہے یہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں اور ہمارے معاشرے میں عدم برداشت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
ایسے میں عائشہ گلالئی بھی اس جوتا کلچر پر تبصر کرنے میدان میں نکل آئیں ۔اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ابھی عوامآپ کوجوتے ماررہے ہیں۔ اپنی ذات کے تحفظ کوجمہوریت کا نام نہ دیں ۔اس وقت سے ڈریں جب غریب عوام آپ کے محلات پرقبضہ کریں گے. عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں بلوچستان اورجمہوریت کی فتح ہوئی۔انکا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کا نمائدہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگیا۔انھوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جب کرپشن کررہے تھے تب جمہوریت کہاں تھی۔مجھ سمیت سینیٹرزنے ضمیرکے مطابق ووٹ دیا۔

تاریخ اشاعت : منگل 13 مارچ 2018

Share On Whatsapp