مہیش بھٹ نے فلم’’جلیبی‘‘ کے لئے ریا چکر ورتی، دگن گانا سوریا ونشی اورورون مترا کو کاسٹ کر لیا

ممبئی : بالی وڈ ہدایتکار مہیش بھٹ نے اپنی نئی فلم’’جلیبی‘‘ کے لئے ریا چکرورتی، دگن گانا سوریاونشی اور ورون مترا کو کاسٹ کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش بھٹ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی فلم ’’جلیبی‘‘ کی عکسبندی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ،فلم کی عکسبندی21 مارچ کو شروع کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں ریا چکرورتی، دگن گانا سوریاونشی اور ورون مترا ہیں۔ فلم کے ہدایتکار پوشپ دیپ بھردواج ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 13 مارچ 2018

Share On Whatsapp