رنویر سنگھ ہدایتکار ادیتا چوپڑا کی نئی فلم کا حصہ ہوںگے

ممبئی : بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ ہدایتکار ادیتا چوپڑا کی نئی فلم کا حصہ ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ یش راج فلمز کے ساتھ ایک نئی فلم بھی کریں گے فلم کے ہدایتکار ادیتا چوپڑا ہین۔ فلم میں رنویر سنگھ ایک خوشحال خاندان کے لڑکے کا کردار ادا کریں گے، رنویر سنگھ ان دنوں زویا اختر کی فلم ’گلی بوائے‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ روہت شیٹی کی فلم ’’سمبا‘‘ پر کام کریں گے اور اس کے علاوہ وہ کبیر خان کی فلم ’’83‘‘ کا بھی حصہ ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 13 مارچ 2018

Share On Whatsapp