کرن جوہر نے فلم ’’دھڑک‘‘ کے سیٹ پرموبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی

ممبئی : بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر نے فلم ’’دھڑک‘‘ کے سیٹ پر جہانوی کپور اور ایشان کھتر کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد سیٹ پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں فلم ’’دھڑک‘‘ کے سیٹ پر جہانوی کپور اور ایشان کھتر کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوئیں جس پر فلم ساز کرن جوہر اور ہدایتکار شوشانک کھیتن نے فلم کے سیٹ پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ فلم ’’دھڑک‘‘2016ئ میں بننے والی میراٹھی فلم ’’سیرت‘‘ کا ریمیک ہے۔ فلم جولائی میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 13 مارچ 2018

Share On Whatsapp