سونم کپور کوسمو پولیٹن انڈیا کے سرورق کی زینت بن گئیں

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کوسمو پولیٹن انڈیا کے سرورق کی زینت بن گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کوسمو پولیٹن انڈیا نے انسٹاگرام پر مارچ شمارے کے سرورق کی تصویر شیئر کی ہے،جس میں اداکارہ سونم کپور نے سیاہ رنگ کے کپڑے پہنے اور بال کھلے رکھے ہیں۔ اداکارہ سونم کپور ان دنوں فلم ’’ویر دی ویڈنگ ‘‘کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں اداکارہ کرینہ کپور خان، سونم کپور، سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانیا شامل ہیں، فلم رواں سال یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 13 مارچ 2018

Share On Whatsapp