Strawberry Helps Protection Against Blood Pressure, Cancer And Other Diseases

سٹرابری ہیپاٹائٹس ، بلڈ پریشر ، کینسر سمیت دیگر کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے

اسلام آباد ۔ : سٹرابری فوائد سے بھرپور پھل ہے جو ہیپاٹائٹس ، بلڈ پریشر ، کینسر سمیت دیگر کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے ۔ ماہرین صحت نے کہا ہے کہ سرخ رنگ کا پھل سٹرابری انسان کیلئے قدرت کا انمول تحفہ ہے جس کے استعمال سے یرقان ، بلند فشار خون اور کینسر سمیت بچوں کے دورے کے امراض اور ہڈیوں اور دانتوں کی کمزوری سے بچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جوڑوں کے درد اور نزلہ زکام سمیت مختلف امراض سے تحفظ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 11 مارچ 2018

Share On Whatsapp