Toddler Locks IPhone For 48 Years And The Same Thing Could Happen To Your Smartphone

بچے نے اپنی ماں کے فون کو 48 سال کے لیے لاک کر دیا

اپنا اسمارٹ فون کسی بچے کے ہاتھ میں دینے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیجیے۔ شنگھائی ،چین میں ایک دو سالہ بچے نے اپنی ماں کے آئی فون پر اتنی زیادہ بار غلط کوڈ درج کیا کہ موبائل آئندہ 48 سال کے لیے لاک ہوگیا ہے۔
جنوبی چین،مارننگ پوسٹ کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے دو سالہ بیٹے کو 'تعلیمی ویڈیوز' دیکھنے کے لیے اپنا آئی فون استعمال کرنے کی اجازت دی ہوئی تھی۔

لیکن جب وہ گھر پہنچی تو اسے پتہ چلا کہ اس کا فون  بار بار غلط کوڈ درج کرنے کی وجہ سے 25 ملین منٹس کے لیے لاک ہو چکا ہے۔ اس نے کہا کہ "میں 48 سال (تک موبائل کھلنے کا) انتظار نہیں کر سکتی اور مجھے اپنے پوتے پوتیوں کو بتانا پڑے کہ یہ تمہارے باپ کی غلطی تھی۔"
چین کے ایک ٹیکنیشن کا کہنا ہے کہ اس نے ایسے موبائل فون بھی دیکھے ہیں جو 80 سالوں کے لیے لاک ہو چکے تھے۔
یہ صورتحال آپ کو بھی پیش آ سکتی ہے اگر کوئی شخص آپ کے موبائل پر زیادہ  بار  غلط پاسورڈ لگاتا رہےتو ایپل کا سیکیورٹی سسٹم فون پر پاسورڈ کے ہر غلط اندراج پر اسے کھولنے کے وقت میں اضافہ کرتا جاتا ہے۔ پہلے پہل یہ چھوٹے نمبرز میں وقت کو ظاہر کرتا ہے لیکن پھر کوڈ کھولنے کی ہر غلط کوشش پر اچانک وقت کی زیادہ مقدار کو ظاہر کر دیتا ہے۔ کوئی بھی اپنے موبائل کا ڈیٹا ضائع کرنا نہیں چاہتا۔
اگر آپ نے اپنے آئی فون کا بیک اپ رکھا ہوا ہے تو پھر ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔دوسری صورت میں فون کو فیکٹری ری سیٹ کر کے فون کو کھولنا پڑتا ہے۔
 چین میں بڑے زور و شور سے یہ بحث جاری ہے جس میں والدین کا کہنا ہے کہ اس خاتون کو اپنا آئی فون بچے کے حوالے نہیں کرنا چاہیے تھا خصوصاً ایسی صورت میں جبکہ کوئی اسے دیکھنے کے لیے ساتھ موجود بھی نہ ہو۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 9 مارچ 2018

Share On Whatsapp