فاسٹ فوڈز سوزش و جلن بڑھاتے اور قدرتی دفاعی نظام کو شدید متاثر کرتے ہیں، ماہرین

برلن ۔ : جرمن ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ فاسٹ فوڈز جسم کے اندر سوزش و جلن (انفلیمیشن) بڑھاتے ہیں اور بیماریوں سے لڑنے والے قدرتی دفاعی (امنیاتی) نظام کو شدید متاثر کرتے ہیں۔ یونیورسٹی آف بون کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جسم کا امنیاتی نظام فاسٹ فوڈ مثلاً برگر، پیزا اور فرنچ فرائز وغیرہ کے ساتھ وہی برتاؤ کرتا ہے جس طرح وہ کسی بیکٹیریا یا پھر جراثیم کا سامنا کرتا ہے جو بدن میں جگہ جگہ اندرونی جلن کا سبب بنتا ہے ۔
اس لئے بہتر ہے کہ فاسٹ فوڈز سے جس قدر ہو دور رہا جائے۔ ماہرین نے تحقیق کے لئے ایک ماہ تک چوہوں کو ’مغربی ممالک کے فاسٹ فوڈزکھلائے جن میں سیر شدہ چکنائیاں، چینی، نمک اور دیگر اشیاء کی بہتات تھی اس دوران انہیں پھل، سبزیوں اور فائبر جسی کوئی شے نہیں دی۔ مطالعے پر کام کرنے والی سائنسدان اینیٹ کرسٹ نے کہا کہ چوہوں کو دی گئی غیرصحت مندانہ غذا سے خون میں بعض اقسام کے امنیاتی خلیات (سیل) بڑھ گئے اور ان کے جسم میں جگہ جگہ جلن اور سوزش بھی دیکھی گئی۔
بعد ازاں چوہوں کے خون کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ فاسٹ فوڈز جسمانی نظام بدن میں جلن اور سوزش کی وجہ بنتے ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل کی گئی تحقیقات فاسٹ فوڈز کے مضر اثرات کو واضح کرچکی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈز موٹاپے، ذیابیطس اور امراضِ قلب کی وجہ بنتے ہیں اور اسی بناء پر اسے غیرموزوں غذا قرار دیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 مارچ 2018

Share On Whatsapp