Australia Family Finds World's Oldest Message In A Bottle

آسٹریلین خاندان کو بوتل میں بند دنیا کا قدیم ترین پیغام مل گیا

پرتھ ، مغربی آسٹریلیا کے ساحل پر ایک خاندان کو رواں سال کے آغاز میں ایک بوتل ملی ، کسی  پیغام کی حامل ، اب تک ملنے والی دنیا کی قدیم ترین بوتل  ہے۔
ویج آئی لینڈ سے ذرا شمال میں ساحل پر ملنے والی  بوتل سے 132 سال پرانا پیغام ملا ہے۔ اس پر درج تاریخ 12 جون 1886 ہے۔ ویسٹرن آسٹریلین میوزیم ریلیز  میں بتایا گیا ہے کہ  ٹونیا المان نے بتایا کہ جب اس نے یہ بوتل دیکھی تو اپنے بک کیس کی سجاوٹ کے لیے اسے اٹھا لیا۔

بعد میں پتا چلا کہ یہ بوتل پیغام کے ساتھ خاص طور پر سمندر میں ڈالی گئی تھی۔
تحقیق سے پتہ چلا کہ یہ تحریر  ایک 69 سالہ جرمن کے تجربے کا حصہ تھی۔ اس کے ساتھ مزید ہزاروں بوتلیں اور پیغامات سمندر میں ڈالے گئے تھے۔ اس تجربے کا مقصد  سفر کے تیز رفتار ذرائع  معلوم کرنا اور سمندر کے پانی میں کرنٹ کی پیمائش تھا۔ پیغام میں کہا گیا تھا کہ  جہاں سے یہ بوتل ملی ہے،  اس مقام کے طول و عرض بلد کی معلومات اس پتے یا جرمنی کے سفارت خانے بھیج دی جائیں۔ ان تجربات کا آخری پیغام 1934 میں ملا تھا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 7 مارچ 2018

Share On Whatsapp