Beast From The East Extreme Weather Uncovers Secret Forest Buried Beneath Sand For 7,000 YEARS

بیسٹ فرام دی ایسٹ طوفان نے 7 ہزار سالہ پہلے دفن ہوئے جنگل پر سےپردہ اٹھا دیا

برطانیہ میں شدید موسم نے ایک 7ہزار سالہ پرانے جنگل کو عیاں کر دیا ہے۔ یہ جنگل اس سےپہلے زمین میں دفن تھا۔
حالیہ طوفانی لہر بیسٹ فرام دی ایسٹ (Beast from the East) نے ریڈکار، کلیولینڈ میں ہارٹل پول کے مقام پر زمین میں دفن ہزاروں سال پرانے جنگل کو کو ظاہر کر دیا۔اس وقت 400 میٹر کے رقبے پر پھیلے تاریخی درختوں کے تنے دکھائی دے  رہے ہیں جبکہ میلوں   دور پھیلا جنگل ابھی بھی زمین کے نیچے دفن ہے۔


ہارٹل پول کے علاقے میں  رہنے والے لائف بوٹ میں گیری واگ کا کہنا ہے ، اس نے اپنی زندگی میں  آخری بار کسی  جنگل کو آج سے 40سال  10سال کی عمر میں دیکھا تھا۔ اُن کے سکول کا ٹرپ جنگل دیکھنے  گیا تھا وہ مسحور ہو گیا تھا۔تاہم گیری خوش ہے کہ اس کے علاقے میں ایک  جنگل دوبارہ سے ظاہر ہوگیا ہے۔گیری کا کہنا ہے کہ یہ موسم کی وجہ سے ظاہر ہوا  ہے۔سمندر اور ہواؤں نے زمین کی ریت کو پھینک دیا ، جس سے جنگل ظاہر ہوگیا۔
خیال کیا جاتا ہے کہ اس علاقے میں پہلی بار 1871 میں جنگل کے آثار نظر آئے تھے، ماہرین کو یہاں سے ہرن اور جنگلی سور کی ہڈیاں ملی تھیں۔ یہاں ملنے والے آثار سے پتا چلتا ہے کہ اس جنگل میں جانوروں کے شکار کے لیے انسان بھی موجود تھے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 7 مارچ 2018

Share On Whatsapp