India-based Group Sets Record For Largest Display Of Crochet Sculptures

بھارتی گروپ نے کروشیے کے نمونوں کی سب سے بڑی نمائش کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

بھارت سے تعلق رکھنے والی تنظیم نے کروشیا  کے نمونوں کی سب سے بڑی نمائش کا انعقاد کر  کے  نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔
اس نمائش کا انعقاد مدر انڈیا کروشیا  کوئنز نے کیا تھا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ  نے اسے کروشیے کےنمونوں کی سب سے بڑی نمائش قرار دیا۔ اس نمائش کا  بنیادی خیال  "سبزہ لگاؤ، زمین بچاؤ"( Go Green, Save the Earth) تھا۔  اس نمائش میں کروشیے کے  58,917 نمونے رکھے گئے۔

یہ نمونے انسان اور اس کی تاریخ کے مختلف حصوں سے متعلق منظرکشی کر رہے تھے۔
یہ تنظیم ابتدائی طور پر بھارتی  خواتین نے بنائی تھی لیکن اس میں دنیا بھر سے آدمی، بچے اور عورتیں شامل ہیں۔اس منصوبے کے لیے تنظیم کے ارکان نے چنائی میں واقع اپنے ہیڈکوارٹر کو کروشیے کے نمونے  بھیجے۔
کروشیے کے نمونوں کی سب سے بڑی نمائش کا عالمی ریکارڈ اس سے پہلے  برطانیہ کے ایک کلب نے 2014 میں بنایا تھا۔ کرافٹ کلب کی نمائش میں  13,388 کروشیا  کے نمونے تھے ۔

تاریخ اشاعت : منگل 6 مارچ 2018

Share On Whatsapp