تازہ ترین خبریں - بریکنگ نیوز

پنجاب اسمبلی میںبجٹ پر عام بحث کے دوران حکومتی ، اپوزیشن اراکین کے مخالفانہ نعروں کی وجہ سے ایوان مچھلی منڈی بن گیا ایوان چلاناہم سب کی ذمہ داری ہے ،کوئی اصول رہنے دیں اور ہائوس کو چلنے دیں ۔ قانون پورے ہائوس کیلئے ہے ‘سپیکر پنجاب اسمبلی وفاق کی طرز پر پنجاب میں بھی تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے گا جو (ن) لیگ کے دور کے قرضوں، منصوبوں ،ادائیگیوں اور کمیشن کی تحقیقات کریگا‘ وزیر قانون نعرے بازی سے معیشت کو سنبھالا نہیں ملے گا،ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے بجٹ سپورٹ کیلئے 3.4ارب ڈالر دینے کی تردید کر دی ہے ‘ حمزہ شہباز وزیرا علیٰ کے پروٹوکول پر 18کروڑ روپے کی اضافی رقم خرچ ہوئی ، صرف ہیلی کاپٹر کی مد میں 14کروڑ 90لاکھ کا اضافی خرچہ کیا گیا ،کفایت شعاری ہی تعلیم ، صحت اور زراعت سمیت ہر شعبے کے بجٹ کو کٹ لگا دیا گیا،جنوبی پنجاب صوبے کے فنڈز میں 50فیصد کٹوتی کر دی گئی روپے کی قدر تیس فیصد گر گئی ،ترقیاتی بجٹ در حقیقت 319ارب کا ہے‘ قائد حزب اختلاف نے بجٹ پر عام بحث کا آغاز کیا ہم نے اس صوبے کو آگے لے کر چلنا ہے ،بھینسیں کیا اور کچھ بھی بیچناپڑا تو بیچیں گے ،سابقہ حکمرانوںنے پچاس کروڑ روپے کا پنجاب ہائوس کا بل ابھی تک ادا نہیں کیا‘ راجہ بشارت جس نے گاجریں کھائی ہیںان ہی کے پیٹ میں درد ہوگا۔پیٹرول ڈیزل کی بات کی گئی مرکز والے خود جواب دیدیں گے‘ وزیر قانون

پیر 17 جون 2019